رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کے ریپبلیکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامن نتین یاہو سے ملاقات میں حزب اللہ کی میزائلی توانائی کو وحشتناک قرار دیا ہے ۔
انھوں نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی میزائلی توانائی کے لئے ایران جواب دہ ہے ۔ لنڈسی گراہم نے جو ایک وفد لیکر تل ابیب کے دورے پر گئے تھے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس ، یونیفل بھی بقول ان کے حزب اللہ کی میزائلی توانائی کے سامنے شکست کھاچکی ہے ۔
امریکا کے ریپبلیکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے غاصب صیہونی حکومت کو امریکا کی بہترین اور قریبی ترین اتحاد ی قرار دیا اور کہاکہ امریکی کانگرس کو میزائلی دفاع میں تل ابیب کی بھر پور مدد کرنی چـاہئے ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی حفاظت خود امریکا کی حفاظت ہے ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صیہونی حکومت کی ملٹری انٹیلیجنس کے سابق سربراہ عاموس یادلین کہہ چکے ہیں کہ اسرائیل کو لبنان کے خلاف کوئی اور جنگ نہیں شروع کرنی چاہئے اس لئے کہ ایران، روس،حزب اللہ اور دیگر شیعہ گروہ مزاحمتی محاذ میں شامل ہیں ۔/۹۸۹/ ف۹۴۰