25 February 2018 - 21:23
News ID: 435161
فونت
ثروت اعجاز قادری:
یورپ یونین کا پاکستان کیلئے جی ایس پی اسٹیٹس کو مذہبی آزادی سے تجدید کرانے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ یورپ یونین اسلام دشمن پالیسیوں سے اجتناب کرے، ایسے حالات نہیں بنائے جائیں کہ جس سے مذاہب میں ٹکراؤ ہو۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو پاکستان کے آئین و قانون کا حترام کرنا چاہیے، ملعونہ آسیہ مسیح کو عدالتوں نے سزائے موت حقائق کی روشنی میں دی ہے، دنیا کا کوئی مذہب کسی دوسرے مذہب یا شعائر کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا، یورپی یونین کا ملعونہ آسیہ مسیح کی سزا ختم کرنے کا عندیہ ملک کے قانون کی توہین ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی یونین کا پاکستان کیلئے جی ایس پی اسٹیٹس کو مذہبی آزادی سے تجدید کرانے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی ہے، اقلیتوں کو جو آزادی پاکستان میں ہے، دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے، یورپین یونین ڈاکٹر عافیہ کی 86 سالہ سزا پر کیوں چپ ہے، امریکا اور یورپ کا یہ قانون اسلام دشمن نہیں ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے یورپی یونین کردار کیوں ادا نہیں کر رہا، کیا سارے قانون یہود و نصاریٰ کے تحفظ اور مسلمانوں کی تذلیل کرنے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین، روہنگیا، کشمیر میں مسلمانوں کا قتل، خواتین کی عصمت دری کرنیوالوں کو نوبل انعام سے نوازا جا رہا ہے، اسلام امن پسند اور تشدد کی مذمت کرتا ہے، ملعونہ آسیہ مسیح کو بنیاد بنا کر پاکستان کے یورپین ممالک میں تجارتی دروازے بند کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہیں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو مذہبی آزادی سے تجدید کرانے کیلئے بھارت، برما سمیت دیگر ممالک کو قرار دے، یورپی یونین اسلام دشمن پالیسیوں سے اجتناب کرے، ایسے حالات نہیں بنائے جائیں کہ جس سے مذاہب میں ٹکراؤ ہو۔ /۹۸۹/ ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬