09 March 2018 - 23:22
News ID: 435299
فونت
کچھ دیر پہلے؛
اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لندن میں ایرانی سفارت پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کئے جانے کی خبر دی ۔
ایرانی سفارت / لندن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بهرام قاسمی نے بتایا کہ لندن میں ایرانی سفارت کے حملہ ور گرفتار کرلئے گئے ہیں ۔

لندن میں اسلامی جمھوریہ ایران کے سفیر نے بھی اپنے ٹویٹر پیچ پر تحریر کیا کہ کچھ افراد نے لندن میں موجود اسلامی جمھوری ایران کی سفارت پر حملہ کیا ، انہوں نے ایران کا پرچم اتار پھینکا ، ملک کی اہم شخصیتوں کے خلاف نارہ بازی کی اور عایشہ، ابوبکر، عمر و عثمان پر لعنتیں بھیجیں ، سفارت کے احاطہ میں داخل ہوتے وقت ان کے پاس ڈنڈے اور چاقو دیکھنے کو ملے ہیں ۔

بہرام قاسمی نے  حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور انھیں کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ انتہاپسند شیرازی فرقہ کے طرفداروں کے چند عناصر نے کل لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی عمارت پر دھاوا بول دیا ۔

اس واقعے کی اطلاع ملنے کے فورا بعد ایرانی وزیر خارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورسید عباس عراقچی نے تہران میں موجود برطانوی سفیر سے شدید اعتراض کیا ۔

انہوں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ لندن میں ایرانی سفارتکاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ چلاکر انھیں کڑی سزا دی جائے ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی سفیر نے اس واقعے پر اپنی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر معافی مانگی ۔

واضح رہے کہ شیرازی فرقے کی قیادت جو برطانوی شیعہ کے نام سے مشہور ہےسید صادق شیرازی کرتے ہیں۔ /۹۸۸/ن ۹۷۸

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬