10 March 2018 - 11:45
News ID: 435306
فونت
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان:
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے ۔
اصغریہ علم و عمل تحریک کی شجر کاری مہم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے یوم ماحولیات کے موقع پر رہبر معظم کی پیروی میں درخت لگائے ۔

انہوں ںے کہا:  ماحولیاتی بہتری کے اعتبار سے درختوں کی اہمیت مسلمہ ہے، جس کے پیش نظر یہ ضروری ہے کہ شجرکاری مہم کے دوران عوامی اشتراک کو یقینی بنا کر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے، شجر کاری کی اہمیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ رہبر مسلمین جہاں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای نے شجر کاری مہم کا خود آغاز کیا اور اس عمل پر زور دیا ہے ۔

انہوں نے اصغریہ تحریک کیجانب سے یکم تا 20 مارچ تک سندھ کے ضلع دادو کے تعلقہ جوہی میں شجرکاری مہم کا آغاز کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آج لگنے والے ننھے پودے کل کو تناور درخت بن کر جہاں وطن عزیزی کی فضاوں کو آکسیجن مہیا کریں گے، وہیں عوام کو سانس لینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا : درخت ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے بچاتے ہیں، اس کے علاوہ جاندار مخلوق کو آکسیجن کی اشد ضرورت ہوتی ہے، جو کہ درختوں، پودوں کے سوا اور کہیں سے نہیں ملتی، اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ جب سے انسان نے دنیا میں آنکھ کھولی، درخت اس کی اہم ترین ضروریات میں شامل رہے ہیں، اس لیئے ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، تاکہ زندگی اسی طرح رواں دواں رہے۔

پسند علی نے کہا کہ ہم اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے رہبر معظم کی شجرکاری مہم کی تقلید کرتے ہوئے سندھ دھرتی کو سرسبز کرنا چاہتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬