رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت لبنان کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے بیروت کے حارہ حریک علاقہ کے مسجد امامین حسنین میں اس ہفتہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان اس بیان کے ساتھ کہ پارلیہ مینٹ میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے اتحادیہ بنانا اور انتخابی لیسٹ تیار کرنا ایک عام مسئلہ ہے بیان کیا : انتخاباتی مقابلہ میں اس وقت تشویش ہوتی ہے جب امیدوار غیر شرعی ، غیر اخلاقی اور قوم کے مفاد کے خلاف مقصد کے حصول کی کوشش کرے ۔
انہوں نے وضاحت کی : انتخابات کے امیدوار ضمنی چیزوں پر توجہ دینے جو کہ قومی اتحاد اور لبنان کے استحکام کے نقصان میں ہے اس کے بجائے اپنے منصوبے و پروگرام کو اس ملک اور یہاں کے عوام کی ترقی کے لئے پیش کریں ۔
بیروت حار حریک علاقے کے امام جمعہ نے وضاحت کی : لبنان ایک صاحب ادیان و اقدار ملک کے نام سے مشہور ہے اس وجہ سے گزشتہ ہفتہ بعض امید واروں کی طرف سے کہی گئی باتیں ہمارے تعجب کا سبب بنا ہے ۔
انہوں نے تاکید کی ہے کہ لبنان کی عوام کو چاہیئے کہ اس طرح کی تقریر اور رویہ کی مذمت کریں ۔ لبنانی قوم قبیلہ ای ، مذہبی اور سیاسی اختلافات کے با وجود متحد رہیں اور ملک کے تقسیم کئے جانے کے فتنہ کے سایہ کو ختم کریں ۔
حجت الاسلام سید علی فضل الله نے « فلسطین زمین » برسی کی مناسبت سے بیان کیا : اس روز سن ۱۹۷۶ میں صیہونی حکومت نے فلسطین کی مظلوم عوام کی ہزاروں ہیکٹر زمین غصب کر لیا تھا اور اس ملک کی کثیر تعداد عوام کو کچلا اور گرفتار کر لیا تھا ۔
انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف فلسطین کی عوام کا مقابلہ کرنے کی تعیرف کرتے ہوئے بیان کیا ہے کہ اسلامی و عربی ممالک کو فلسطین کی مظلوم عوام کی ہر طرح کی حمایت کرنی چاہیئے ۔ /۹۸۹/ف۹۷۶/