29 April 2018 - 17:33
News ID: 435746
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے کہا کہ امریکہ ہمارے مستقبل کو تاریک بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران کا مستقبل تابناک ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا مستقبل تاریک ہے۔
حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے مہدویت پر یقین اور اعتقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے بارہویں امام (عج) ظلم و جور سے بھری ہوئی دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پر اللہ تعالی کی حکمرانی ہوگی اور بشریت کا مستقبل روشن ، تابناک اور درخشاں ہوگا لہذا مایوسی پیدا کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

صدر حسن روحانی نے تہران میں سربراہی اجلاس کے ہال میں ہفتہ لیبر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بعض لوگ مستقبل کو تاریک بنا کر پیش کرتے ہیں  اور یہ تصور پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں کل کا دن آج کے دن سے بد تر ہوگا اور اس سال کی نسبت آئندہ سال تاریکی اور بدبختی کا سال ہوگا۔ حالانکہ یہ نظریہ ہمارے دینی اور مذہبی اعتقادات سے متصادم ہے ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں ، ہمارا بارہواں امام (عج) ظلم و جور سے بھری ہوئی دینا کو عدل و انصاف سے بھر دےگا ۔

انہوں نے بیان کیا کہ کل اللہ تعالی کی حکومت قائم ہوگی ، بشریت کا مستقبل روشن، تابناک اور درخشاں ہوگا ۔ ہم روشن اور تابناک مستقبل کے منتظر ہیں ۔ ہم امام زمانہ (عج)  کے ظہور کا انتظار کررہے ہیں ۔ ہم امیدوار ہیں ۔ لہذا وہ لوگ جو معاشرے میں مایوسی پیدا کررہے ہیں وہ غلط راستے پر گامزن ہیں ۔ ہم اللہ تعالی کی رحمت کے امیدوار ہیں ۔ اللہ تعالی کی رحمت سے مایوسی کفر ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن کی ایرانی عوام کے خلاف ایک اہم سازش یہ ہے کہ وہ ہماری قوم میں مایوسی پیدا کرنا چاہتاہے۔ امریکہ ہمارے مستقبل کو تاریک بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران کا مستقبل تابناک ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا مستقبل تاریک ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم کا قرآن کریم اور اہلبیت علیھم السلام سے مضوبط اور مستحکم تمسک ہے ایرانی قوم حقیقی اسلام پر گامزن ہے اور اسلام کے فروغ اور اسلام کی خدمات میں ایرانی قوم کا ماضي درخشاں ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ سعودی عرب کا اسلام اور اس کا وہابی نظام امریکہ سے وابستہ ہے ایک دور میں امریکہ کے حکم پر سعودی عرب نے وہابیت کو فروغ دیا اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ولیعہد نے کھلے عام اعتراف بھی کیا ہے اور آج سعودی عرب میں امریکہ کے اشارے میں وہابی ازم میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور اب وہاں پر کھلے عام حرام کنسرٹ منعقد کئے جارہے ہیں  اور مغربی ثقافت کو وہابی ثقافت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬