01 May 2018 - 12:55
News ID: 435766
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں غربت، بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کی وجہ سے خود سوزی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ووٹرز کو بیوقوف بنانے والے پرانے شکاری نئے جال بن رہے ہیں، تبدیلی بڑے جلسے کرنے سے نہیں عوام کے ووٹ کی طاقت سے آئے گی، بجٹ الفاظوں کا گورکھ دھندہ ہے، بجٹ نے مہنگائی کا طبل بجا دیا ہے، پیٹرول لیوی میں 200 فیصد اضافہ مہنگائی کا سیلاب لائیگا،۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں غربت، بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کی وجہ سے خودسوزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی حکومت کا بجٹ عوام دوست نہیں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر میں غربت، بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کی وجہ سے خود سوزی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، شب برأت کی مقدس رات قبرستان جانیوالے زائرین کی سہولیات کیلئے استقبالیہ کیمپ فری دودھ ، شربت، چائے کی سبیلیں لگائی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے قبرستانوں کی صفائی وستھرائی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا ہے اور درجنوں قبرستانوں میں مطلقہ اداروں کے صحت خدمات پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جوش و جذبے اور لگن کی قدر کرتے ہیں اسی طرح جوش وجذبے کیساتھ پسے ہوئی مظلوم طبقات کیلئے جدوجہد کو شعار بنانا ہوگا، عوام کی خدمت کرنا ان کے دکھ سکھ میں کام آنا عبادت ہے، شب برأ ت کی مقدس رات کو عوام کی سہولیات ورہنمائی کیلئے قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلئے ہے، نفرتوں کو ختم اور محبتوں کو عام کرنے کیلئے بزرگان دین کی تعلیمات کو فروغ دینا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کی بہتری اور غربت کے خاتمے کیلئے سماجی و فلاحی کاموں میں بڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬