01 May 2018 - 14:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 435771
فونت
اکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
دہشتگرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے ۲ دہشتگردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں وجاہت حسین اور سجاد احمد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اوردونوں کو اورہ چوک سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد شب برأت پر دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے پکڑے جانیوالے دونوں دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے سہولت کار اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬