![حجت الاسلام حسن روحانی](/Original/1395/12/10/IMG18565022.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے کل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، جوہری معاہدے اور امریکہ کے متنازعہ فیلصوں پر تبادلہ خیال کیا۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا کہ یورپی ممالک کے پاس ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ اور اپنے وعدے پر عمل کرنے سے متعلق وقت بہت کم ہے لہذا انہیں چاہئے کہ جوہری معاہدے کے تحت تیل کی فروخت، بینکنگ، سرمایہ کاری اور انشورنس سے متعلق ایرانی مفادات کی ہر صورت میں تحفظ کو یقینی بنائیں۔
ایران کے صدر نے کہا کہ امریکی صدر کے دعووں کے برعکس ایران میں سینٹری فیوجز کی توسیع کا مقصد جوہری ہتھیاروں کا حصول نہیں بلکہ سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں ملکی قابلیت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ اور اس کے مکمل نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک نے متفقہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکہ کے جوہری معاہدے سے علیحدگی پر احتجاج کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔/۹۸۹/۹۴۰/