15 May 2018 - 18:03
News ID: 435934
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت، انسانیت اور عالمی امن و سلامتی کی حمایت کے مترادف ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام حسن روحانی نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت، انسانیت اور عالمی امن و سلامتی کی حمایت کے مترادف ہے۔

اس موقع پر خاتون نیپالی سفیر نے اپنی اسناد تقرری صدر اسلامی جمہوریہ ایران کو پیش کیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ فلسطینی قوم کی حمایت دنیا میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عمل کی حمایت کے مترادف ہے لہذا ہم سبھی بالخصوص غیروابستہ تحریک ممالک (NAM) کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کو درپیش جرائم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک بالخصوص دوست ریاستوں میں قیام امن و سلامتی کا فروغ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس حوالے سے ہم تعمیری اور مثبت تعاون کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران، تمام عالمی ادارے بالخصوص اقوام متحدہ، غیروابستہ تحریک اور گروپ 77 کے ساتھ تعاون کی توسیع کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں جاری غاصب صہیونیوں کے ہاتھوں نہتے عوام کے قتل عام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

اس ملاقات میں نیپالی سفیر 'سوا لمسال' نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیپال کی جانب سے فلسطینی قوم کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬