15 May 2018 - 18:28
News ID: 435939
فونت
’’یوم النکبہ‘‘ کی مناسبت سے زائرین اور مجاورین نے اسرائیل غاصب سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کرنے کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں اجتماع کیا۔
حرم امام رضا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ خصوصی پروگرام بروز سوموار مورخہ ۱۴ مئی ۲۰۱۸ کو حرم رضوی کے رواق امام خمینیؒ میں زائرین و مجاورین کی موجودگی میں یوم النکبہ (جس دن صہیونی غاصب حکومت کو تأسیس کیا گیا) کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔

ہر سال مورخہ پندرہ مئی کو فلسطینی عوام صہیونی غاصب حکومت کے خلاف مظاہروں اور احتجاجات سے اپنی نفرت کا اظہار کرتی ہے ، اس سال پہلی بار فلسطینی عوام کی حمایت میں زائرین امام رضا علیہ السلام نے بھی حرم امام رضا علیہ السلام میں اکھٹے ہو کر مردہ بادہ اسرائیل اور مردہ باد امریکہ کے نعرے لگائے۔

یہ پروگرام جو کہ ثقافتی سرگرم و فعال افراد کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، پروگرام کے دوران مہدی رسولی، شعرباف اور عباس حیدر نے حماسی قصیدے پڑھے اوران کے بعد حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عبد خدائی نے خطاب فرمایا اور پروگرام کے آخر میں اسرائیل غاصب کی مزمت میں بیانیہ بھی قرائت کیا گیا۔

ڈاکٹر عبد خدائی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ فلسطین اور قدس کو غصب کئے ستر سال ہو چکے ہیں ،خطیب حرم رضوی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: ’’مسجد الاقصی‘‘ ایک مقدس مکان ہے جو پوری تاریخ میں ادیان توحیدی یعنی عیسائیت،یہودیت اور اسلام کے نزدیک قابل احترام تھا۔ یہ مسجد جو کہ شام کی سرزمین اور شہر بیت المقدس میں واقع ہے ، تاریخی دستاویزات کی بنیاد پر پہلی بار حضرت داوود نبی(ع) نے اس جگہ پر عبادت گاہ بنائی اور حضرت سلیمان(ع) نے اسے مکمل کیا۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اسلامی ممالک اور یورپین ممالک کے درمیان ہونے والے بعض جنگوں سے بیت المقدس کی قدر چند گناہ بڑھ گئی اور مسلمانوں میں بیت المقدس کی نسبت تشویش بڑھتی گئی؛ اسلئے بیت المقدس کی منزلت اور سیاسی اہمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے سنجیدگی سے اقدامات انجام دیئے جائیں۔

اس بزرگ عالم دین نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا: برطانوی دور حکومت میں یہودی نے اس مقدس مکان پر دست درازی کی اور مالک ہونے کا ادعا کیا جس کی وجہ سے فلسطینیوں نے ان کے خلاف قیام کیا، فلسطینیوں کا بی رحمانہ قتل عام،انگریزوں کی جانب سے یہودیوں اور صہیونیوں کی حمایت ایک بین الاقوامی کمیٹی تشکیل دینے کا باعث بنی۔اس کمیٹی نے اپنی تحقیق کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مسجد کے مالک مسلمان ہیں ، اس کمیٹی کی یہ نظر ۱۹۳۰ بیان کی گئی،اس کے باوجود صہیونی اس بات کے مدعی ہیں کہ مسجد الاقصیٰ بارگاہ سلیمان کے ویرانہ پر تعمیر کی گئی اس لئے اس کو منہدم کرنے کی تلاش کو کوشش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے اسرائیلی غاصب حکومت کے نیل سے فرات تک کے نعرے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: یہ منحوس حکومت ہر روز پیشرفت و ترقی کر رہی ہے اور زمین میں توسیع دے رہی ہے ،انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے قدس کے لئے روز قدس کا نام رکھنے اور مسلمانوں کو اس راہپیمائی میں شرکت کی دعوت دی جس کی وجہ سے اسرائیل کی قدرت میں کمی واقع ہوئی۔

ڈاکٹر عبد خدایی نے بتایا: اس غاصب حکومت کو لبنان سے شکست ہوئی اور ۲۰۰۰ میلادی میں حزب اللہ لبنان نے انہیں لبنان کی سرزمین سے باہر نکال دیا ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس غاصب حکومت کی نابودی کو دیکھیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬