17 May 2018 - 16:50
News ID: 435966
فونت
سربراہ اقوام متحدہ :
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے کو بچانے سے متعلق یورپی یونین کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ہم ایران جوہری معاہدے کو بچانے سے متعلق یورپی یونین کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بات انٹونیو گوٹیرش نے یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی عالمی صورتحال خطرناک ہے اور پہلی بار کیمیائی اور جوہری ھتھیاروں کو روکنے کے نظام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ نے یورپ پر زور دیا کہ وہ امن و سلامتی سے متعلق اپنی کوششوں کو جاری رکھے اور اس مقصد کے لئے اقوام متحدہ میں جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے یورپی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ مستقبل میں سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندی لگانے کے مسئلے کو اٹھایا جائے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬