31 May 2018 - 12:35
News ID: 436109
فونت
سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں ۶ ماہ قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عمرہ ویزا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں 6 ماہ قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے اپنے بیان میں غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ ملک کے دیگر حصوں میں سفر سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ غیر ملکی معتمرین طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬