جیمز میٹس :
امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ متنازع جنوبی چینی سمندر میں ضرورت پڑنے پر چینی ایکشن کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ متنازع جنوبی چینی سمندر میں ضرورت پڑنے پر چینی ایکشن کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
سنگاپور میں سالانہ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ امریکہ چین سے نتائج پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ چین کا متنازع جنوبی سمندر میں ایکشن جبری ہے، ضرورت پڑی تو پینٹاگون کارروائی کریگا۔ میٹس نے کہا کہ چین متنازع بحیرہ جنوبی چین میں میزائل نصب کر کے اپنے پڑوسی ملکوں کو ڈرا دھمکا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا جزیرہ نما کوریا کو مکمل طور پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا چاہتا ہے۔
میٹس نے کہا کہ چین نے بحیرہ جنوبی چین میں طیارہ شکن میزائل، زمین سے فضا میں مار کرنے اور الیکٹرانک جیمرز نصب کر رکھے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے