03 June 2018 - 15:27
News ID: 436151
فونت
پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب وہابی دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا ۔
وہابی دہشت گرد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب وہابی دہشتگردوں نے رینجرز کی چوکی پر حملہ کیا ۔

اس جوابی کارروائی پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑ ا لیا جس میں دو رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ حب چوکی کے قریب ہواہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خود کش تھا ۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے تاہم دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔

ترجمان رینجرز کا کہناہے کہ دھماکہ سنیپ چیکنگ کے دوران ہوا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬