‫‫کیٹیگری‬ :
03 June 2018 - 19:12
News ID: 436157
فونت
آيت ‎الله مظاهری :
حضرت آیت ‌الله مظاهری نے کہا : ضروری ہے کہ ہمارا وقت امام علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کرنے میں گذرے ، کبھی ہم لوگ اس عظیم ہستی کے سلسلہ میں غلو سے کام لیتے ہیں اور زیادہ گوئی کرتے ہیں جس سے امام علی علیہ السلام راضی نہیں ہیں ۔
آیت ‎الله مظاهری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ حضرت آيت الله حسين مظاهری نے ایام شهادت امیرالمؤمنین علی (ع) و رحلت امام خمینی (ره) کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا : ان راتوں میں کوشش کرنی چاہیئے جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے اهل ‌بیت (ع) سے اپنے محبت و الفت کا اظہار کریں ، کلمات اللہ ختم ہونے والی نہیں ہیں اور اہل بیت علیہم السلام وہی کلمات اللہ ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : اگر ہم لوگ مکمل ایک مہینہ بھی امام علی علیہ السلام کے سلسلہ میں بیان کرتے رہیں تب بھی امام علی علیہ السلام کی شناخت کے دریا سے ایک قطرہ کا حق بھی ادا نہیں ہو پاتا ہے ، علی علیہ السلام کون ہیں ؟ کوئی بھی ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں دے سکا ہے ، اہل سنت اور اہل تشیع نے بھی اس سلسلہ میں بہت گفتگو کی ہے کہ امام علی علیہ السلام کے سلسلہ میں جتنا بھی بیان کیا جائے دریا کے ایک قطرہ کے برابر ہے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے بیان کیا : کتاب «امام علی، انسانی عدالت کی آواز » کے نام سے ایک عیسائی نے لکھا ہے کہ اس کتاب کا نام بہت ہی خوبصورت ہے اور میں کہتا ہوں کہ یہ نام اس کی طرف سے نہیں ہے بلکہ اس کو الہام ہوا ہے اور وہ کہتا ہے کہ دوسروں کے فضائل قطرہ کی مانند ہے اور امام علی علیہ السلام کے فضائل سمندر کی طرح ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ ہم لوگوں نے امام علی علیہ السلام کے ساتھ جفا کیا ہے اور ان کے سلسلہ میں کوتاہی کی ہے بیان کیا : بہت سارے لوگ امام علی علیہ السلام کی تاریخ زندگی سے با خبر نہیں ہیں اور اس سے زیادہ جفا کیا ہو سکتی ہے ، اس عظیم ہستی کے سلسلہ میں بہت ساری کتابیں لکھی گئیں ہیں لیکن ہم لوگ اس کتاب کا مطالعہ نہیں کرتے ہیں ، ہماری نششتوں میں بے فائدہ و بے سود گفت و گو ہوتی ہے ۔

حضرت آیت‌الله مظاهری نے بیان کیا : ضروری ہے کہ ہمارا وقت امام علی علیہ السلام کے فضائل و مناقب بیان کرنے میں گذرے ، کبھی ہم لوگ اس عظیم ہستی کے سلسلہ میں غلو سے کام لیتے ہیں اور زیادہ گوئی کرتے ہیں جس سے امام علی علیہ السلام راضی نہیں ہیں ، وہ فضائل و مدح کہ جس سے آئمہ اطہار علیہم السلام راضی ہوں بہت ہیں لیکن اس فضائل کے سلسلہ میں ہمارے پاس علم نہیں ہے اور یہ ہم سب لوگوں کی طرف سے امام علی علیہ السالم کے ساتھ جفا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬