‫‫کیٹیگری‬ :
04 June 2018 - 17:39
News ID: 436165
فونت
آیت الله موسوی جزائری:
صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ۱۹ ویں رمضان المبارک، ملت اسلامیہ پر آغاز مصائب کا دن تھا کہا: جن لوگوں نے مولائے کائنات کو شھید کیا وہ پہلے مسلمان تھے مگر بعد میں منحرف ہوگئے اور اس عظیم جنایت کو انجام دے ڈالا ۔
آیت الله موسوی جزائری

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزائری نے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا: حقیقی شیعہ ، مومن اور مسلمان اپنے کئے ہوئے وعدہ پر عمل کرتا ہے ، ائمہ معصومین علیھم السلام جب اصحاب کو کئے ہوئے وعدہ سے مکرتا دیکھتے تو بہت کبیدہ خاطراور غمگین ہوتے ۔

صوبہ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے بیان کیا: ھفتہ میں دوبار سموار اور جمعرات کو ہمارے نامہ اعمال امام زمانہ عج کی خدمت میں پہونچتے ہیں ، لہذا ہم اپنے کردار اور اعمال کے ذریعہ حضرت عج کو غمگین اور کبیدہ خاطر نہ کریں ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ۱۹ ویں رمضان المبارک ، ملت اسلامیہ پر آغاز مصائب کا دن تھا کہا: جن لوگوں نے مولائے کائنات کو شھید کیا وہ پہلے مسلمان تھے مگر بعد میں منحرف ہوگئے اور اس عظیم جنایت کو انجام دے ڈالا ۔

شھراھواز کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے کہ امام علی(ع) نے رسول اسلام سے نقل کیا کہ«عاق شدہ ، اپنے مولا کا مخالف ، ملازمین پر ظلم کرنے والا اور انہیں مزدوری نہ دینے والا خدا کے مورد لعن قرار پاتا ہے» کہا: رسول خدا(ص) نے اس سلسلے میں فرمایا کہ ملعون سے مراد عاق شدہ وہ انسان ہے جو میری اور علی کی مخالف کرے کیوں کہ ہم اور علی اس امت کے باپ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: رسول خدا(ص) نے مزید بیان کیا کہ ہم اور علی اس امت کے مولا و آقا ہیں ، اپنے مولا اور آقا سے فرار کرنے والا بھی ملعون ہے ، ہم اور علی چونکہ امت کے خادم ہیں اگر کوئی خادم کی اجرت ادا نہ کرنے تو وہ ملعون ہے ۔

آیت الله جزائری نے پیغمبر اکرم(ص) اور امام علی(ع) کی خدمت کی اجرت ان کی اطاعت اور محبت جانا اور کہا: ملت اسلامیہ نے ان دونوں بزرگواروں سے اپنا راستہ الگ کردیا نتیجہ میں شیطان کی جال میں پھنس گئے ۔/۹۸۸ / ن ۹۷۵

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬