04 June 2018 - 16:43
News ID: 436163
فونت
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
عالم یوم القدس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے صدر انصر مہدی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس او کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور ان شا اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا اور آئی ایس او عالمی یوم القدس 23 رمضان کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی خطاب کریں گے جبکہ تمام مرکزی عہدیدران ملک کے اہم مقامات پر القدس ریلی سے خطاب کریں گے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ امسال یوم القدس پہلے زیادہ مذہبی جوش و جذبہ سے منانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان بھر میں کارکنان اور غیرت مند مسلمان مظلوم فلسطینیوں  کی داد رسی اور استعمار وقت امریکہ و اسرائیل سے اظہار برات کرتے ہوئے القدس ریلیوں میں شریک ہوں یوم القدس ان شا اللہ روز مبین ثابت ہوگا، یہ دن صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں، بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم کیخلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬