04 June 2018 - 16:38
News ID: 436161
فونت
آغا سید حسن:
انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے ثابت کر دکھایا کہ اسلامی نظام حکومت مسلمان ممالک کو نہ صرف ناقابل تسخیر بنا سکتا ہے بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی سے میدان میں اس نظام کے تحت مسلمان کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتے۔
امام خمینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی (رہ) کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ امام خمینی اپنے مجاہدانہ و مدبرانہ افکار و نظریات اور جذبہ احیائے اسلام کے تناظر میں ایک بلند قامت انقلابی قائد کی حیثیت سے رہتی دنیا تک یاد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) کا برپا کردہ اسلامی انقلاب کا پرچم نہ صرف سرزمین ایران پر لہراتا رہے گا بلکہ ایران کی سرحدوں کو عبور کرتا ہوا دنیائے اسلام میں اپنی جلوہ سامانیوں کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ اپنی قوت ایمانی اور جذبہ اسلام و انسانیت کے بل پر دنیا کی جابر قوتوں کے جارحانہ عزائم کو للکارنے والی شخصیت حضرت امام خمینی (رہ) نے دشمنان اسلام کے اس فرسودہ تصور کے غبارے سے ہوا نکال کر رکھ دی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں اسلام ملکی نظام چلانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

آغا سید حسن نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے ثابت کر دکھایا کہ اسلامی نظام حکومت مسلمان ممالک کو نہ صرف ناقابل تسخیر بنا سکتا ہے بلکہ سائنس و ٹیکنالوجی سے میدان میں اس نظام کے تحت مسلمان کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی طرف سے مسئلہ فلسطین کی جرأت مندانہ وکالت اور یوم مستضعفین جیسے اقدام دنیا کی مظلوم مسلمان قوموں کی فکرمندی کے عکاس ہیں۔ انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کا مشن اتحاد و اخوت دشمن قوتوں کا سب سے بڑا درد سر تھا اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کو خراج عقیدت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر اخوت اسلامی کی حفاظت کریں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬