16 June 2018 - 14:51
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436285
فونت
ایرانی اسپیکر نے عیدالفطر کے موقع پر اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ  ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اسلامی ممالک کے اسپیکروں کو مبارکباد پیش کی ہے.

علی لاریجانی نے اپنے پیغام میں مسلم ممالک کےاسپیکروں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی.

اس موقع پرانہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں کے باہمی اعتماد اور اتحاد کے زیر سایہ عالم اسلام کی عزت افزائی ہوگی اور اسلام کے پُرامن چہرے کو مزید اُجاگر کیا جائے گا.

علی لاریجانی نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ موجودہ دور میں عالم اسلام کو درپیش مسائل و مشکلات کے خاتمے کے لئے اسلامی ملکوں کی پارلیمنٹ اہم کردار ادا کرسکتی ہیں.

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ تمام مسلم ریاستوں کے ساتھ پارلیمانی شعبے میں قریبی تعاون کے فروغ کے لئے آمادہ ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬