28 June 2018 - 12:44
News ID: 436416
فونت
بحرین کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے سیاسی قیدیوں کی حمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے۔
بحرین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں من جملہ "المصلی"، "الدیه" اور "المعاییر" میں عوام نے نے سیاسی قیدیوں کی حمایت کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بحرین پر مسلط ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت فعال سیاسی شخصیتوں حتی عام شہریوں کو جو بحرین میں ناانصافی اور امتیازی سلوک کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں، تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

ڈیموکریسی اور انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ جواد فیروز کا کہنا ہے کہ انقلاب بحرین کے آغاز یعنی فروری دوہزار گیارہ سے ستمبر دوہزار سترہ تک تقریبا پندرہ ہزار افراد کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔

اس میں تقریبا چار ہزار افراد اس وقت بھی جیلوں میں ہیں اور تمام افراد جو کبھی بھی جیل گئے تھے یا اس وقت جیلوں میں ہیں سب ہی کو آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکار بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ کے مطابق، وہ قیدی جنہیں یک و تنہا کال کوٹھریوں میں رکھا جاتا ہے انہیں الیکٹرک شاک، جسمانی تشدد، دھمکی، توہین و تحقیر، سر، سینے، ہاتھ پیراور ہتھیلیوں وغیرہ پر بدترین تشدد برداشت کرنا پڑتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬