غلام علی خشرو :
ایرانی مندوب نے کہا کہ دہشت گردی، نسل کشی کے نتیجے میں لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانوں اور لاکھوں افراد اپنے پیاروں سے محروم ہوئے ہیں اس لئے ہمیں مستقبل میں ان تمام اقدامات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر سویلین کے قتل اور نسل کشی جیسے واقعات کو سختی سے روکے۔
یہ بات غلام علی خشرو نے اقوام متحدہ کے نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نسل کشی کے نتیجے میں گزشتہ دو دہائیوں میں لاکھوں افراد اپنی قیمتی جانوں اور لاکھوں افراد اپنے پیاروں سے محروم ہوئے ہیں اس لئے ہمیں مستقبل میں ان تمام اقدامات کی روک تھام کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے