05 July 2018 - 12:30
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436500
فونت
افغانستان کے مختلف صوبوں میں خوں ریز جھڑپوں اور فضائی حملوں میں ۳۰ افراد ہلاک ہوگئے۔
افغانستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان حشمت اللہ ستانکزئی کے مطابق کابل کے نواحی ضلع سروبی کے علاقے ناغلو میں مسلح طالبان نے افغان سکیورٹی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ مغربی صوبہ فاریاب کے ضلع شیرین تغاب میں طالبان نے افغان فورسز پر اچانک دھاوا بول کر 8 افغان کمانڈوز کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جنوبی صوبہ ہلمند کے اضلاع گرم سر اور ناوا میں امریکی فوجیوں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ مغربی صوبہ فراہ کے ضلع بالا بولوک میں امریکی فوجیوں نے افغان فورسز سے چھینی گئی بکتر بند گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ادھر جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک کے علاقے آدم خان میں گزشتہ شب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دریں اثنا صوبہ فریاب میں سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے مابین تصادم میں 2 افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬