رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح الزواری سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت کا سلسلہ پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جاری رہےگا۔
اس ملاقات میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلہ پر امت مسلمہ کو بھر پور توجہ دینی چاہیے۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالمی صہیونی منصوبوں کے اصلی مجری ہیں اور اسے بعض گمراہ عرب حکمرانوں کی حمایت حاصل ہے ۔ فلسطینی عوام نے صدی کے معاملے اور سودے کو بھی رد کردیا ہے۔
فلسطینی سفیر نے کہا کہ دشمنوں نے مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف ڈال کر فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کو تشکیل دیا اور اسرائيل کی حکمراں جماعت لیکوڈ کے وزير اعظم نیتن یاہو پورے عالم اسلام پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
اس ملاقات میں امیر عبداللہیان نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمت کی حمایت کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایران پوری قوت اور قدرت کے ساتھ فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری ر کھےگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/