10 July 2018 - 11:50
News ID: 436554
فونت
یورپی کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے امریکی صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اتحادیوں کا احترام کریں اور روز بروز تنقید کرنے سے باز آجائیں۔
ڈونلڈ ٹسک

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ ٹرمپ کا رویہ درست نہیں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کو اس بات کو جان لینا چاہئے کہ اب امریکہ کے اتحادی زیادہ نہیں ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ مالی وعدوں پر عمل کے حوالے سے نیٹو کے رکن ملکوں پر اکثر تنقید کرتے رہتے ہیں۔

یورپی کونسل کے چیئرمین کی جانب سے یہ باتیں ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ بدھ کو برسلز میں نیٹو کا اجلاس ہو رہا ہے۔

امریکہ اور یورپی ممالک کے تعلقات میں اس وقت خاصی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل، المونیم اور گاڑیوں پر ٹیکس لگائے جانے سے یورپ و امریکہ میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬