رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی ایرانی سفارتکار اور خارجہ پالیسی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کی بنا پر اس لعنت کے پوری خاتمے کے لئے تمام ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
یہ بات "کمال خرازی" نے اتوار کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ کی چینگ ہوا یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک مختلف نشستوں کا انعقاد، چیلنجوں اور حل کی شناخت کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
خرازی نے کہا کہ سیاسی اور اسٹریٹجک سائنسی سنٹرز کو تکفیری اور سلفی دہشتگردوں کے ذہنی بنیادوں کی بہتر شناخت کے لئے دوسری تنظیموں کے ساتھ ایسی نشستوں کا انعقاد کرنا چاہیئے۔
انہوں نے افغانستان کے بعض علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے اثرورسوخ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے اور ان سے نمٹنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، چین، روس اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/