18 July 2018 - 14:05
News ID: 436632
فونت
اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کے قریب محلات امیہ کے اطراف میں پھر کھدائی شروع کردی۔
مسجد الاقصیٰ کے قریب  کھدائی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موصولہ رپورٹوں کے مطابق مفتی اعظم فلسطین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ہونے والی سرگرمیاں مسجد الاقصیٰ کو نقصان پہنچائیں گی، کھدائی کا مقصد شہر کے خدوخال تبدیل کرنا بھی ہے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق کھدائی محلات امیہ کے آس پاس جاری ہے۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت قدس شہر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے، مسجد الاقصیٰ میں نماز پر پابندی عائد کئے جانے ، فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کرنے اور یہودی بستیوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور اسے امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور عالمی ادارے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬