رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حال ہی میں اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت الله آملی لاریجانی اور دیگر منصب داروں سے ملاقات میں سوره مائده کی ۵۴ ویں آیت " أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكافِرينَ " کے ضمن میں فرمایا: ہمیں بد طینت ، چالباز اور تہمت باز دشمن کے مقابل دوٹوک موقف اپنانا چاہئے اور اسی کے برخلاف عوام کے ساتھ تواضع ، محبت اور شفقت کے ساتھ پیش آنا چاہئے ۔
مقام و منصب کی بہ نسبت تکبر ایک ایسی آفت ہے جو منصب داروں کے گربیان گیر ہیں ، اس آفت و مصیبت سے ان کی رہائی ضروری ہے ، اسلامی جمھوری حکومت کے ایک ذمہ دار اور منصب دار کا وظیفہ ہے کہ وہ عوام کے حق میں متواضع رہے ، تواضع وہ خصوصیت ہے جو انسان کو صاحب اخلاق بنا دیتی ہے ، اس اخلاقی صفت سے آراستہ ہونے سے پہلے خود کی شناخت ضروری ہے ، ہم یوم ولادت امام ھشتم کے موقع پر اپنی اس تحریر میں اس صفت کو امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی نگاہ میں بیان کرنے کی کوشش کریں گے ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۸