26 July 2018 - 14:21
News ID: 436700
فونت
پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبہ پکتیکا کے ۲ اضلاع پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔
طالبان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبہ پکتیکا کے 2 اضلاع پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان حکام کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے 2 اضلاع پر طالبان عسکریت پسند کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

طالبان دہشت گردوں  نے اومنا اور گایان اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کیلیے گزشتہ اتوار سے ان شہروں میں چیک پوسٹوں پر مسلسل حملے شروع کر رکھے تھے، ان چیک پوسٹوں سے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی، طالبان  دہشت گردوں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری تعداد پر بھی قبضہ کر لیا۔

صوبائی کونسل کے رکن فضل رحمن کاتاوازی کے مطابق ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول 2 دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬