رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ مشرق وسطی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کے سلسلے میں اردن و مصر سمیت خلیج فارس کے 6 عرب ممالک پر مشتمل عربی نیٹو تشکیل دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی اتحادی عرب ممالک کا یہ 2 روزہ سربراہی اجلاس واشنگٹن میں 12اکتوبر کو شروع ہو گا۔
اجلاس کی امریکی اور عرب حکام نے تصدیق کردی ہے جو مڈل ایسٹ اسٹرٹیجک الائنس کے بینر تلے ہوگی، اس الائنس کو "عرب نیٹو " کا نام بھی دیا گیا ہے،
اجلاس میں خلیجی ریاستیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور عمان کے ساتھ مصر اور اردن کے رہنما شرکت کریں گے۔
باخبـر ذرائع کے مطابق سعودی عرب ، عرب نیٹو کی تشکیل میں امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کررہا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق فلسطین کے خلاف سعودی عرب صدی کے معاملے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتا ہے۔
سعودی عرب خطے میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی اور اسرائیلی پالیسیوں پر گامزن ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/