31 July 2018 - 08:04
News ID: 436739
فونت
سعید جلیلی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف سیاستدان اور ایٹمی ایجنسی کے سابقہ چئرمین سعید جلیلی نے مشہد مقدس میں شہداء کے اعزاز میں منعقد ایک جلسہ سے خطاب کیا۔
سعید جلیلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف سیاستدان اور ایٹمی ایجنسی کے سابقہ چئرمین سعید جلیلی نے مشہد مقدس میں شہداء کے اعزاز میں منعقد ایک جلسہ سے خطاب کیا۔

 سعید جلیلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ ہی یہ فکر لاحق رہی ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری کیسےانجام دیں؟ آپ نے بہت سے ایسے افراد کو دیکھا ہو گا کہ جو عملی طور پر عوام کی خدمت کیلئے آگے بڑھے اور دشمن کو اس بات کی فرصت نہیں دی کہ وہ انقلاب کو بدنام کر سکے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت کونسل کے رکن نے مزید کہا کہ آپ نے تاریخ میں مشاہدہ کیا ہے کہ بعض لوگ ہر حالت میں حق کا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی عظمیت اس مقام پر ہے کہ وہ ہر حال میں حق کے ساتھ رہے ہیں اور پیش آنے والے تمام بحرانوں میں بہترین شکل میں انقلاب کے ساتھ کھڑے رہے۔

سعید جلیلی نے کہا کہ جس چیز نے شہدا کو اس مقام تک پہنچایا ہے وہ ان کی ذمہ داری کی صحیح پہچان اور اپنی ذمہ داری کو انجام دینا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬