05 August 2018 - 21:59
News ID: 436787
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے متعدد بار اعلان کردیا کہ نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔
 بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے متعدد بار اعلان کردیا کہ نہ صرف علاقائی ممالک بلکہ سعودی عرب کے ساتھ بھی مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کرنے والے ممالک کی درخواست کو منفی جواب نہیں دیا بلکہ سعودیوں کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہیں مگر اس ملک کو اس موقع سے استعمال پر دلچسبی کا اظہار کرنا چاہیئے۔

قاسمی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دباؤں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے لہذا امریکہ پہلا ایران مخالف پابندیوں کا خاتمہ اور دوسرے ممالک پر دباؤ نہیں ڈالے اس کے بعد نئی تجویزوں کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے علاقائی اتحادیوں نے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا آغاز کئے ہیں جو ہر روز اس کی تبدیلی آ رہا ہے۔ ان کی جانب سے ٹویٹر میں ایران کے خلاف دھمکی اور مذاکرات کی تجویز کے رویے میں تضاد موجود ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬