رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے اعلان کردیا ہے کہ ہم ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے نتائج سے نمٹنے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور یوکرائن کے ساتھ باہمی تجارت تعلقات کو جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے ان چار ممالک کو ترکی کے اہم شراکت دار ممالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم قومی کرنسی کے ذریعہ ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو جاری رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کو فراہم کر رہے ہیں۔
اردگان نے اس بات پر زور دیا کہ یورپی ممالک ڈالر کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے نتائج کے شکار نہ ہونے کے لئے قومی کرنسی کے ذریعہ ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے ترکی کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں کو بے اثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایسی حکومت کو قبول نہیں کرکے جنہوں نے تمام دنیا کے خلاف معیشتی جنگ کا آغاز اور پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، امریکی حکومت اپنی ایک طرفہ پالیسیوں کی مبنی پر ترکی پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ ڈال رہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/