رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سرحدی کمانڈر حامد عبداللہ ابراہیم الحسینی نے ایرانی پولیس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حسین اشتری، ایرانی سرحدی کماندڑ جنرل قاسم رضائی اور دوسرے کمانڈروں کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا : ہم ہرگز دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور مدد کو نہیں بھول پائیں گے۔
انہوں نے ایران و عراق کی مشترکہ سرحد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان 1400 کلومیٹر مشترکہ سرحدیں موجود ہیں جو ایران کی حمایت کے ساتھ گزشتہ سے اب تک ہمارے بہت مسائل حل ہوسکے ہیں۔
ابراہیم الحسینی نے داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
عراق کے سرحدی کمانڈر نے کہا : جلد سے عراقی وزیر داخلہ کی قیادت میں ایک اعلی وفد اربعین کے جلوس اور چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ کی تقریبات کو بہتر انداز میں منعقد کرنے کے لئے ایران کا دورہ کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۷۹/