12 August 2018 - 21:22
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436861
فونت
مرکزی صوبہ «صلاح‌الدین» کے باشندوں نے ہزاروں کی تعداد میں صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے میں موجود الحشد الشعبی رضاکار فوج کو نکالنے کی درخواست کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ۔
الحشد الشعبی

عراقی عوام نے تکریت میں «الحشد الشعبی» کی حمایت میں مظاہرہ کیا

مرکزی صوبہ «صلاح‌الدین» کے باشندوں نے ہزاروں کی تعداد میں صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے میں موجود الحشد الشعبی رضاکار فوج کو نکالنے کی درخواست کی مخالفت میں مظاہرہ کیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں تکریٹ کے باشندوں نے صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے میں موجود الحشد الشعبی رضاکار فوج کو باہر کرنے کے ارادے کی مخالفت کی ہے اور مظاہرہ کرتے ہوئے اس صوبے میں حشد الشعبی فوج کو باقی رہنے کی تاکید کی ہے ۔

صلاج الدین صوبہ کے صوبائی کونسل کے صدر کی طرف سے اس صوبے کے تمام شہروں سے رضاکار فوج کو ہٹانے اور بغداد و موصل کے درمیان موجود تفتیشی چوکی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر کے مطابق تکریت کی عوام کو یقین ہے کہ اگر یہ قدم اٹھایا گیا تو اس صوبے کی سلامتی کو نقصان پہوچے گا اور اس کی وجہ سے دوبارہ داعش اس خطے میں واپس ہو سکتے ہیں ۔

مظاہرین نے کونسل کے صدر کے خلاف مظاہرہ میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ سب کے لئے واضح ہے کہ اس صوبے کو دوبارہ دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی سازش ہے ۔

«احمد الدلیمی» مظاہریں میں سے ہیں انہوں نے بھی تاکید کی ہے کہ صوبائی کونسل کے صدر کی اپیل اس کی ذاتی و شخصی رائے ہو سکتی ہے جس سے اس صوبہ کی عوام کا کوئی سرو کار نہیں ہے اس صوبے کے لوگ اس کے نظریہ کے خلاف ہیں اس کا نظریہ باہری طاقت کی سازش پر عمل کرنا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬