اسرائیل آنے والے یہودیوں کے مقابلے میں واپس جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی فلسطین انفارمیشن سینٹر سے رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار سے نشاندھی ہوتی ہے مزید سولہ ہزار دوسو افراد اسرائیل چھوڑ کے دنیا کے دیگر ملکوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔
سن دوہزار پندرہ میں بھی سولہ ہزار سات سو یہودی اسرائیل چھور کر چلے گئے تھے۔اسرائیل کے محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دنیا بھر سے لاکر بسائے گئے یہودیوں کے مقابلے میں اسرائیل سے جانے والے یہودیوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔
سیکورٹی، اقتصادی اور سماجی نا انصافیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودیوں کی معکوس مہاجرت کی اہم ترین وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۷۹
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے