16 August 2018 - 16:20
News ID: 436895
فونت
امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔
امریکا

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے شمالی کوریا پر عائد اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد روسی اور چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کے ایٹی پروگرام کو ختم کرنے کےلیے اس پر دباؤ برقرار رکھنے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام اٹھایا۔

امریکی حکومت نے چینی کمپنی ڈالیان سن مون اسٹار اور اس کی ذیلی کمپنی سنسمس پر الزام لگایا کہ انہوں نے جعلی دستاویزات کے ذریعہ شراب اور سگریٹ کی کھیپ شمالی کوریا کو برآمد کی۔

امریکی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سگریٹ کی اس غیر قانونی تجارت کے ذریعے شمالی کوریا کی حکومت سالانہ ایک ارب ڈالر کماتی ہے۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں روس کی کمپنی پروفینیٹ کو بھی بلیک لسٹ کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے الزام لگایا کہ پروفینیٹ نے روس کی تین بندرگاہوں پر شمالی کوریا کے بحری جہازوں کو مال چڑھانے اور ایندھن بھرنے کی سہولیات فراہم کیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬