18 August 2018 - 17:32
News ID: 436905
فونت
برطانوی جریدے کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی غلط اور غیر منطقی پالیسیوں کی بنا پر سعودی عرب بہت جلد تباہ ہوجائے گا۔
محمد بن سلمان

رسا ںیوز ایجنسی کی برطانوی مجلہ اکانومسٹ سے رپورٹ کے مطابق، اس جریدے نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھ  کر سعودی عرب کے نادان اور نا تجربہ کارولیعہد کو سمجھائیں کہ وہ سعودی عرب کوتباہ کرنے والی پالیسیوں کو ترک کردے اور اگر وہ ایسا نہیں کرسکتے تو کم سے کم سعودی عرب کے ولیعہد کو ہتھیاروں کی فروخت بند کردیں ۔

اکانومسٹ نے کینیڈا کے خلاف سعودی عرب کے ولیعہد کے اچانک رویہ کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کی پالیسیاں غیر سنجیدہ اور تباہی پر مبنی ہیں ۔

اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان کے غصہ سے کینیڈا کو کوئی نقصان نہیں پہنچےگا لیکن سعودی عرب کے بیماروں اور طلباء کو محمد بن سلمان کی غلط پالیسیوں سے کافی نقصان پہنچےگا ۔

 اکانومسٹ کے مطابق سعودی عرب کی فائل سنگین جرائم سے بھری پڑی ہیں جن میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت، قطر کے خلاف سعودی عرب کی سفارتی، بری ، بحری اور فضائی پابندیاں ، عراق اور شام میں سعودی عرب کی مداخلت اور دہشت گردوں کی حمایت جیسے سنگین  اقدامات اورجرائم شامل ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬