20 August 2018 - 23:01
News ID: 436930
فونت
شاہ عبدالحق قادری:
اپنے ایک بیان میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ عید قربانی اپنے ایمان، ملک و ملت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔
 سید شاہ عبدالحق قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اہلسنت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا تقاضہ ہے کہ اسلام کی سربلندی اور طاغوتی طاقتوں کے سرکوبی کیلئے جذبہ ابراہیمی پیدا کیا جائے، عید قربانی اپنے ایمان، ملک و ملت کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ عید قربانی کا دن مسلمانوں میں جذبہ ایثار و قربانی پیدا کرتا ہے، قربانی رب کی بارگاہ میں پسندیدہ عمل ہے، جانور کے ہر بال کے بدلے نیکیاں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنے مظلوموں اور غریبوں کی دار رسی کا پیغام ہے، معاشرے میں مواخات کے رویوں کو فروغ دیکر محبت و حسن اخلاق کو عام کرنا ہوگا۔

علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی خلوص و محبت کے ساتھ اللہ کی رضا اور قرب حاصل کرنے کی نیت سے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی حضرت ابراہیمؑ کی عظیم سنت قربانی کی ادائیگی کریں، ضروری ہے کہ وہ ادب و احترام کے تقاضوں کو پورا کریں، نہ کہ ریاکاری، شہرت طلبی اور اسراف جیسی رسموں کے سبب اس کی برکات کو ضائع کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چرم قربانی کا دینی شرعی مصرف ہی سنت ابراہیمی کے تقاضوں کو پورا کر سکتا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬