23 August 2018 - 13:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 436948
فونت
کشمیر کی سیاسی جماعتیں :
کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کہا گیا ہےکہ وہ اس معاملے پرتعمیری روابط اوربلا تعطل مذاکرات کے ارادے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
کشمیر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی بڑی سیاسی جماعتوں اور حریت کانفرس نے پاکستان و ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلئے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے ہندوستان  کےوزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پربلاتعطل مذاکرات ایک مثبت پیش رفت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نو منتحب وزیراعظم عمران خان نے ہندوستان سے مذاکرات کرنے اور مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی تھی جس کے جواب میں ہندوستان کے وزیراعظم نے بھی ایک خط کے ذریعے مذاکرات پر تاکید کی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬