حکومت افغانستان کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں داعش کا سرغنہ برائے خراساں ابو سعید مارا گیا ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے فضائی حملے میں داعش خراساں کے سرغنہ ابو سعید اورکزئی المعروف سعد ارہابی کی 10 دیگر کمانڈرز کے ہمراہ ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
این ڈی ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ داعش کا مقامی سرغنہ ضلع خوگیانی کے جنگلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران مارا گیا جب کہ اس دوران اسلحہ ڈپوز کو بھی تباہ کردیا گیا۔
فضائی حملے کے بعد بری فوج نے علاقہ کلیئر کرایا اور دو زخمی دہشتگردوں کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں داعش کو بسانے اور فعال کرنے میں امریکہ براہ راست ملوث ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے