01 September 2018 - 19:09
News ID: 437028
فونت
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے پرامن واپسی مارچ پر کل ایک بار پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے ۲۴۰ فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔
فلسطینی خواتین

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور کل ایک بار پھر پر امن واپسی مارچ کے مظاہرین پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں 240  فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں  بچے بھی ہیں۔

گذشتہ 23 ہفتوں سے اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 180 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تقریبا 19 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬