01 September 2018 - 19:24
News ID: 437032
فونت
صاحبزادہ حامد رضا:
چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ نئی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر موثر آواز بلند کرکے عاشقان رسول کے دل جیت لئے ہیں، عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ والا نظام نافذ کرنے کیلئے علماء سے مشاورت کریں، کرپٹ مافیا کو سیاست بدر کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نئے وزیراعظم کی جی ایچ کیو میں غیر معمولی پذیرائی سول بالادستی کی مظہر ہے، عمران خان کے دورہ جی ایچ کیو پر پاکستان کے دشمن پریشان اور عوام خوش ہے، گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی کیلئے وزیراعظم نے اہم کردار ادا کیا۔

توہین آمیز خاکوں کی منسوخی پاکستان کی موثر سفارتکاری کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم استحکام کی خواہشمند قوتیں پاکستان میں انار کی اور ناامیدی پھیلانا چاہتی ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو مضبوط حکومت اور مستحکم پاکستان گوارا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈا لے کر آنیوالی نئی حکومت کو ناکام اور بدنام کرنا عالمی ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے، حکومت مخالفانہ پروپیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیر عوام کو ریلیف دینے، احتساب کو یقینی بنانے اور گڈگورننس کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرے۔

فیصل آباد میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مسلمان ممالک کو متحد ہو کر اسلام مخالف ذہنیت سے نمٹنا ہوگا۔ گستاخانہ کلچر کے سدباب کیلئے مسلم دنیا مشترکہ لائحہ عمل بنائے، نئی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر موثر آواز بلند کرکے عاشقان رسول کے دل جیت لئے ہیں، عمران خان پاکستان میں ریاست مدینہ والا نظام نافذ کرنے کیلئے علماء سے مشاورت کریں، کرپٹ مافیا کو سیاست بدر کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ امریکہ داعش کو افغانستان میں مضبوط کر کے پاکستان کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے۔ افغانستان کی حکومت امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں میں نہ کھیلے اور خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کا ساتھ دے۔ نئی حکومت خارجہ پالیسی کو قومی مفاد سے ہم آہنگ کرے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬