03 September 2018 - 19:00
News ID: 437047
فونت
روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی خبریں دینے والے رایٹرز کے دو صحافیوں کو میانمار کی ایک عدالت نے سات سال قید کی سزا دے دی ہے ۔
صحافی

رسا نیوز ایجنسی کی  رایٹرز العربیہ سے رپورٹ کے مطابق، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی خبریں دینے والے دو صحافیوں کو میانمار کی ایک عدالت نے سات سال قید کی سزا دے دی ہے۔

صحافی وا لون اور کیاو او ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کے لئے کام کرتے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے دونوں صحافی ملکی رازوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہیں سرکاری دستاویزات کے ساتھ گرفتار کیا گیا جو انہیں کچھ دیر پہلے پولیس افسروں نے دی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور پولیس نے انہیں پھنسایا ہے۔ انہیں گذشتہ سال دسمبر میں گرفتار کیا تھا اور عالمی میڈیا میں اس کی مذمت کی گئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ رخاین صوبے میں حکومتی سرپرستی کے ساتھ روھنگیا پر مظالم کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ جان بچانے کے لیے بنگلہ دیش فرار ہوچکے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬