03 September 2018 - 23:38
News ID: 437052
فونت
یعقوب شہباز:
ایک بیان میں رہنما ایس یو سی کا کہنا ہے کہ آج پہلی بار وزیراعظم پاکستان نے سخت نوٹس لیا ہے، اب ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ آج کے بعد زائرین امام حسین علیہ اسلام کو تفتان بارڈر پر کسی بھی حوالے سے مشکلات درپیش نہیں ہونگی۔
شیعہ علماء کونسل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا ہے کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور تہہ دل سے اُن کے ممنون اور مشکور ہیں کہ انہوں نے پاکستان ہاؤس تفتان میں 300 سے زائد پھنسے ہوئے زائرین کا سخت نوٹس لیا، گذشتہ کئی سالوں سے سکیورٹی کے نام پر زائرین کو یہ مشکلات درپیش آرہی ہیں اور آج تک انتظامیہ زائرین کو سہولیات دینے میں ناکام نظر آئی، کئی بار زائرین کو دہشت گردی کا نشانہ بھی بنایا گیا، جس میں ہزاروں قیمتی جانیں ضائع بھی ہوئی، لیکن پھر بھی حکمران بے حسی کا کردار ادا کرتے رہے، آج پہلی بار وزیراعظم پاکستان نے سخت نوٹس لیا ہے، اب ہمیں امید ہے کہ ان شاء اللہ آج کے بعد زائرین امام حسین علیہ اسلام کو تفتان بارڈر پر کسی بھی حوالے سے مشکلات درپیش نہیں ہونگی، وزیراعظم پاکستان کے ان ہنگامی بنیادوں پر کئے جانے والے اقدامات سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے جو وعدے پاکستانی عوام سے کئے تھے، اب وہ تمام وعدے ضرور پورے ہونگے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬