05 September 2018 - 17:02
News ID: 437066
فونت
بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت بہت بگڑ گئی ہے۔
شاہ سلمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹکٹیکل رپورٹ ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ڈاکٹروں کے کہنے پر بدھ کے روز سے اپنی تمام سرگرمیاں روک دی ہیں۔

شاہی دربار کے قریبی ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شاہ سلمان کو سانس کی بیماری ہے اور افسردگی کا بھی شکار ہیں۔جسمانی حالت اس قدر  بگڑنے کے باوجود وہ اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

سلمان بن عبدالعزیز نے عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد اقتدار سنبھالا تھا اور پھر انھوں نے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولیعہد بھی بنا دیا اور کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بیٹے کے حق میں اقتدار سے سبکدوش ہو سکتے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬