11 September 2018 - 15:12
News ID: 437114
فونت
علی لاریجانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : دنیا خاص طور سے امریکہ میں ایسی صورتحال بنی ہےکہ وہ یہ تصور کرتے ہیں کہ ایران پر پابندیاں عائد کر کے اور دباؤ ڈال کرایرانی عوام کو اسلامی انقلاب سے جدا کیا جا سکتا ہے کہ ان کی یہ سوچ اور فکر غلط ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے صوبہ فارس کے دورے کے دوسرے روز کہا : ایران شہداء کے خون اور عوام کی حمایت کی وجہ سے دن بدن پیشرفت کر رہا ہے اور ایک ایسے علاقے میں جہاں سب امریکہ کے نوکر تھے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایرانی عوام کو نجات دی اور اب ایران کا اسلامی انقلاب دوسروں کے لئے رول ماڈل بن گیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا : ہم نے جوہری معاہدہ عوام پر دباؤ کم کرنے کے لئے کیا اور اب ایران کے دشمن عوام کو مایوس کرنے کے لئے ایرانی قوم پر شدید دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علی لاریجانی  نے کہا : دشمن کا مقصد ایران کی آزادی اور سلامتی کو داؤ پر لگانا ہے اور اس مقصد کے لئے اس نے ایران کے مغرب اور جنوب مشرق میں گروہوں کومسلح کیا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی وجہ سے وہ ابھی تک اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔/۹۸۹/ف۹۷۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬