12 September 2018 - 23:33
News ID: 437127
فونت
شام کے وزیر خارجہ :
ولید العملم نے کہا : شام کی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں کئے جانے والے دعوے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
ولید العملم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید العملم نے بیان کیا : ان کے ملک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دوست ملکوں ایران اور روس پر مکمل بھروسہ کیا ہے اس لئے شام کی تعمیرنو میں بھی ان ہی ممالک کو فوقیت حاصل رہے گی۔

انھوں نے اسی طرح چین، ہندوستان، ملائیشیا، برازیل اور جنوبی افریقہ کو شام کے دوست ملکوں سے تعبیر کیا اور کہا : ان ممالک کی کمپنیوں نے شام کی تعمیرنو کے عمل میں شرکت کے لئے اعلان آمادگی کیا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ نے ادلب میں شام کی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کے بارے میں دمشق حکومت کے خلاف کئے جانے والے دعوے سے متعلق بعض رپورٹوں  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ اس طرح کے دعوے کر کے شام کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے بہانے کی تلاش میں ہے۔

ولید المعلم نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شام کے پاس کسی بھی قسم کے کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں کہ جن سے وہ استفادہ کر سکے، کہا : شام کی حکومت کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں کئے جانے والے دعوے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

انھوں نے شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقاصد کے بارے میں کہا : امریکہ صرف اپنے ہی مقاصد کو شام میں آگے نہیں بڑھا رہا ہے بلکہ وہ شام میں اسرائیل کے مقاصد بھی پورے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ نے کہا : امریکہ نہیں چاہتا کہ شام صیہونی حکومت کے مقابلے میں اہم مزاحمتی ملک بنا رہے۔

قابل ذکر ہے کہ شام کے وزیر خارجہ نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کئے جانے کی حمایت کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کا وجود برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ادلب میں دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے شام کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کی بات کی ہے ۔/۹۸۸/ن۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬