13 September 2018 - 19:52
News ID: 437129
فونت
میجر جنرل محمد علی جعفری :
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ جب تک شہادت سے عشق و لگاؤ اور شہدا کی راہ جاری ہے وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے اور ایرانی قوم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔
محمد علی جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی و میزائل توانائی شہدا کے خون کی مرہون منت ہے۔

انھوں نے مقدس دفاع کے ایک سو پینتیس شہدا کی آخری رسومات ادا کئے جانے کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم قوم اور ایران کا مقدس نظام اس وقت اقتدار کی بلند و بالا چوٹی پر فائز ہے اور یہ اقتدار، شہدا کے خون کا مرہون منت ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے شہدا کے خون کا علاقے کے دیگر ملکوں پر بھی خاصا اثر پڑا ہے اور ان ممالک کی قومیں عالمی استکبار اور بین الاقوامی تسلط پسندوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ جب تک شہادت سے عشق و لگاؤ اور شہدا کی راہ جاری ہے وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے اور ایرانی قوم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مقدس دفاع کے لاپتہ فوجیوں کی تلاش کے دوران ایک سو پینتیس شہدا کے ملنی والی باقیات کی تدفین کی رسومات جمعرات کی صبح زیارت عاشورا پڑھے جانے کے بعد ملک کے اعلی سول و فوجی حکام اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی شرکت سے ادا کی گئیں۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬