15 September 2018 - 15:14
News ID: 437142
فونت
ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی ۱۰۰ ایام میں یومیہ ۴.۹ فیصد کے حساب سے روزانہ ۳۲ بار جھوٹ بولا۔
ڈونلڈ ٹرمپ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف چھپنے والے مضمون کے مطابق اقتدار میں آئے ٹرمپ کو 601 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران انہوں نے مختلف مواقع پر 5 ہزار سے زائد مرتبہ جھوٹ بولا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدے کا حلف اٹھانے کے ابتدائی 100 ایام میں یومیہ 4.9 فیصد کے حساب سے روزانہ 32 بار جھوٹ بولا۔ اس میں ان کی جانب سے اپنی ٹوئٹس اور بیانات سے پھر جانا بھی شامل ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران ووٹ لینے کے لئے بھی انہوں نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ایک وقت میں سب سے زیادہ جھوٹ رواں ماہ 7 ستمبر کو امریکی صحافیوں سے ملاقات کے دوران بولے۔

120 منٹ کی اس ملاقات میں انہوں نے 125 جھوٹ بولے جب کہ اس سے ایک روز پہلے ہی انہوں نے ریاست مونٹانا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے 74 جھوٹ بولے تھے۔/۹۸۸/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬